مذہب اسلام قبول کرنے سے روکنے کا بل خطرناک ہے،حکومت قرآن و سنت اور خلاف شریعت فیصلوں سے باز رہے، ق لیگ کا انتباہ

کراچی (قدرت روزنامہ)اسلامی جمہوریہ پاکستان سندھ اسمبلی میں مذہب اسلام قبول کرنے سے روکنے کا بل خطرناک عمل ہے ایسے اسلام و آئین کے منافی بل قبول نہیں کرتے یہ باتیں مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے اپنے بیان میں کیں طارق حسن نے کہا کہ دین اسلام نے اقلیتوں کے حقوق کا تعین کردیا جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل ہیں سندھ اسمبلی اقلیت کے حقوق کے نام پرخلاف اسلام. قرآن و سنت اور خلاف شریعت فیصلوں سے باز رہے کیونکہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں اگر کوئی غیرمسلم اسلام قبول کرنا چاہتا ہے تو اس میں ایک لمحے کی تاخیر گناہ کے مترادف ہے طارق حسن نے کہا کہ ایسے اسلام منافی بل کو کسی طور تسلیم نہیں کیا جاسکتا جس میں ہرطرح کا ابہام ہو حکومت سندھ اپنے فیصلوں کا جائزہ لے اور فی الفور ایسے کسی شریعت منافی عمل کو روکے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے . .

.

متعلقہ خبریں