نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی لیکن بحالی کیلئے کتنا وقت درکار ہے؟ خبرآگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی جب کہ انھیں فٹنس کی بحالی کیلیے 4ماہ درکار ہیں .
ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں سکین ہوا تھا، پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 4ماہ لگیں گے .

یاد رہے کہ انجرڈ پیسر کی جگہ حسن علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں