ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ) انضمام الحق اور بابر اعظم نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کر دیں .

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ کیا، کرکٹ کمیٹی کے 2 سابق کپتانوں محمد حفیظ اور مصباح الحق نے ٹیم کیلیے ورلڈ کپ سے متعلق اپنے تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے دیے .

انہوں نے کہا کہ ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ دیگر کو شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئیں تھیں جو مناسب بھی لگیں، البتہ کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا موقف تھا کہ زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا، ڈائریکٹر کرکٹ مکی آر تھر بھی ان کے ہم خیال تھے، ہم نے کپتان اور چیف سلیکٹر کی خواہش کا احترام کیا .


یاد رہے کہ اس میٹنگ کے بعد حفیظ نے کرکٹ کمیٹی چھوڑ دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں