ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔سیکورٹی اداروں نے ٹی ٹی پی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کالعدم تنظیم کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے دوران تفتیش بھتہ لینے کے طریقے کے حوالے سے بڑے انکشافات کیے ہیں۔
گرفتار کیے گئے تنظیم کے ارکان کافی عرصے سے مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے ۔ ملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق جو اس وقت افغانستان میں ہے، ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔
ملزم نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرزق لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر انہیں بھتے کے لیے افغانستان سے کالز کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں جان سے مارنے یا اغوا کی دھمکیاں دیتا تھا۔
واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، جن میں آئے دن سکیورٹی فورسز کو ٹی ٹی پی کے گروہوں کا قلع قمع کرنے اور بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں خاطر خواہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago