پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس کی جانب سے شہریوں کی موبائل کالز کا ریکارڈ ذاتی مقاصد اور پیسوں کے لیے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق شہریوں کی موبائل کالز کا ریکارڈ نکلوانے کے حوالے سے انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق پولیس اہل کار ذاتی مقاصد اور پیسوں کے عوض کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آرز) نکلواتے رہے ہیں۔
اہل کاروں کے پرائیویٹ افراد کی معاونت کے واقعات سامنے آنے پر انکوائری شروع کی گئی ، جس میں پتا چلا کہ اہل کاروں کی جانب سے ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کی مناسبت سے سی ڈی آرز کے ریٹ مختص کیے گئے۔ 2500 روپے سے 5000 روپے تک سی ڈی آرز کی قیمت وصول کی جاتی رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات کی تفتیش کے علاوہ بلا ضرورت سی ڈی آرز نکالے جاتے رہے ہیں۔ انکشافات کے بعد اس حوالے سے انکوائری شروع کردی گئی ہے کہ 2021ء سے اب تک کتنے سی ڈی آرز نکلوائے گئے ہیں۔ 5 رکنی انکوائری کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو جمع کروائے گی۔
واضح رہے کہ سی ڈی آرز مقدمات کی تفتیش اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے نکالے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

Recent Posts

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

5 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

16 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

24 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

30 mins ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

40 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

48 mins ago