سعودی عرب کے قومی دن پر رونالڈو نے روایتی لباس پہن کر مداحوں کا دل جیت لیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے .

جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہری آج اپنا 93 واں قومی دن منارہے ہیں جس کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہیں اور ایسے میں سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اس دن کے رنگوں میں رنگ گئے .

سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فٹبال کلب کے کھلاڑی موجود ہیں .

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے . رونالڈو کو ٹیم کی سربراہی کرتے بھی دکھایا گیا ہے جس وجہ سے انہوں نے سیاہ جبہ پہنا ہے جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود دیگر کھلاڑیوں نے تلواریں بھی تھام رکھی ہیں .

یہ ویڈیو النصر کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی جس میں روایتی ڈانس بھی کیا جارہا ہے . کرسٹیانو رونالڈو کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں