گوتم گمبھیر بھی بالآخر مان گئے ، بابراعظم کو بہترین کوالٹی والا کھلاڑی قرار دے دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی بالآخر مان گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کوالٹی والا کھلاڑی قرار دے دیا .

سٹار سپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ آئندہ ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی اور ان کے مطابق کون سا کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟آپشنز میں ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم شامل تھے .

گمبھیر نے جواب دیا 'بابر اعظم، کیونکہ ان کے پاس وہ ہر طرح کی کوالٹی ہے جس میں وہ اس پورے ورلڈکپ میں آگ لگاسکتے ہیں، بہت کم ایسے کھلاڑی میں نے دیکھے ہیں جن کے پاس بلے بازی کا اتنا وقت ہے'، ان کامزید کہناتھاکہ 'میرا ماننا ہے ضرور روہت شرما، ویرات کوہلی، وارنر، جو روٹ اور کین ولیمسن ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے' .

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا انعقاد 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں