راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 22 نیب ریفرنسز بحال کردیے، جن پر سماعت پیر کے روز ہوگی۔نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے تحت احتساب عدالت راولپنڈی نے 22 نیب ریفرنسز بحال کردیے۔ تمام ریفرنسز کے ملزمان کو نوٹس جاری کرکے 25 ستمبر کو عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ جیل سے کیس ختم کرانے والے ملزمان دوبارہ اڈیالہ جیل بھیجے جائیں گے۔ 8 کیسز کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ تمام مضاربہ، جعلی ہاؤسنگ ریفرنس اور کرپشن کیسز بحال ہوگئے۔
احتساب عدالت کے جج راجا قمر زمان نے ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ تمام 22 ریفرنسز کے ملزمان کو طلبی نوٹس متعلقہ تھانوں میں آج ہی پہنچائے جارہے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ طلبی نوٹسز کی آج ہی ملزمان سے تعمیل بھی کروا لی جائے۔
عدالت نے پیر 25 ستمبر کو ری اوپن کیے گئے 22 ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی ہے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

18 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

21 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

24 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

34 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

38 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago