رابی پیرزادہ نے ‘سمندری ڈاکو’ سے دوستی کرلی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ‘سمندری ڈاکو بیسٹ فرینڈ’ کو مداحوں سے ملوا دیا۔اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔
ایکس پر شیئر کردہ تصویر میں رابی پیرزادہ کے پیچھے ‘سمندری ڈاکو پائریٹس’ کا ڈھانچہ کھڑا ہوا ہے۔

رابی پیرزادہ نے مداحوں کے ساتھ سمندری ڈاکو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ‘میرے ساتھ میری بیسٹ فرینڈ ہے’۔
اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘میں ہمیشہ اپنی دوست سے کھانے کا پوچھتی ہوں’۔سابقہ گلوکار نے مداحوں سے پوچھا کہ ‘کیا آپ کے پاس اتنی پتلی دوست ہے؟’
رابی پیرزادہ کی بیسٹ فرینڈ پر ایکس صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے تو رابی پیرزادہ کو ‘شرارتی’ کہہ دیا۔
خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

4 hours ago