نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، نگراں وزیر اطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل توڑ کر نہیں بلکہ حکومت کی اجازت سے باہر گئے واپسی پر ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا، نواز شریف حفاظتی ضمانت لیں یا نہیں فیصلہ وہ خود کریں گے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر باہر نہیں گئے تھے بلکہ عدالت اور اس وقت کی حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، جب نواز شریف واپس وطن آئیں گے تو ان کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، نواز شریف حفاظتی ضمانت لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داری کے تحت الیکشن کمیشن کی ساری ضروریات پوری کرے گی، ہم نے بدترین مارشل لا بھی دیکھا ہے اور پریس کلب کے تاریخی اقدامات بھی دیکھے ہیں، ملک میں الیکشن ہوں یا نہ ہوں، کراچی پریس کلب میں انتخابات ہمیشہ ہوتے ہیں، یہاں سے سب سے زیادہ جمہوریت کے لئے آواز اٹھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود ترجیحات میں ہے، آزادی اظہار رائے کے لئے کراچی پریس کلب کا اہم کردار ہے، البتہ نگراں حکومت محدود مدت کے لئے آئی ہے مگر صحافیوں کے مسائل کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربات کی وجہ سے انتخابات سے متعلق کچھ لوگوں کے ذہن میں الجھن ہے اور الجھن پیدا کرنا کچھ لوگوں کا کاروبار ہے، میرے یا نگراں حکومت کے ذہن میں ایسی کوئی الجھن نہیں، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ جنوری میں انتخابات ہوں گے، امید ہے اس کی تاریخ جلد دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے موقع پر تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے جب کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام وسائل فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا 90 روز میں الیکشن کا کہہ کر 11 سال گزارے گئے، بہت جلد اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے، ہمیں قانون سازی کا اختیار نہیں مگر مسائل حل کرنے کے لیے جو کرسکے کریں گے، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست دے دی جائے گی اور یقین ہے کہ الیکشن کی حتمی تاریخ بھی دے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام کررہا ہے تو اس حوالے سے عدالتیں کھلی ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago