بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہے، امتیاز شیخ


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہے۔سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ وفاق کو سستی بجلی دیتا ہے، بدلے میں وفاق مہنگی بجلی عوام کو دیتا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ 8 سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت عوام کوریلیف دینے کے بجائے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء تک ادائیگیاں کریں گے۔
صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو 6ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نیپرا نےاپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔ ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago