راکھی ساونت کے سبب شادی منسوخ کرنی پڑی، تنوشری دتہ کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کرنے جا رہی تھیں مگر اُنہیں راکھی ساونت کے سبب اپنی شادی منسوخ کرنی پڑ گئی۔ 39سالہ تنوشری دتہ نے چونکا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔یاد رہے کہ راکھی ساونت آج کل اپنے سابق شوہر عادل خان درانی پر متعدد الزامات لگانے کے سبب خبروں میں ہیں۔
اب تنوشری دتہ بھی راکھی کے خلاف اور عادل خان درانی کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔تنوشری دتہ نے ماضی میں منسوخ ہو جانے والی اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں عادل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں تنوشری دتہ نے بھی شرکت کی، اس دوران تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کی جانب سے اُن پر ماضی میں لگائے گئے الزامات اور اس پر ہونے والے اُن کے میڈیا ٹرائل کے سبب اُن کی شادی منسوخ ہو گئی تھی۔
تنوشری دتہ کا پریس کانفرنس کے دوران بتانا تھا کہ 2018ء میں وہ شادی کرنے والی تھیں کہ راکھی کی جانب سے اُن کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے اُن کی شادی منسوخ کر دی گئی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقع کے بعد میرے والدین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے۔
جب گوہر خان نے راکھی ساونت کو پبلسٹی کے لیے عمرہ کرنے پر برا بھلا کہا؛یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔راکھی ساونت عمرہ کے دوران بھی سابق شوہر پر الزامات لگاتی رہیں اور مقدس مقامات پر عبادت کے بجائے اپنی ویڈیوز بنا بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی رہیں جس پر بھارتی اداکارہ گوہر خان نے راکھی ساونت کو برا بھلا کہا تھا۔
اداکارہ گوہر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر معلومات شیئر کی تھیں جس کے مطابق ایک قطر کے خیراتی ادارے نے 20 یتیموں کو عمرے پر بھیجا تھا۔ گوہر خان نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے راکھی ساونت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ اسلام کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں۔
گوہر خان کا راکھی ساونت کی جانب سے پہنے گئے عبائے پر مزید کہنا تھا کہ ’عبایا پہننے سے انسان مسلمان نہیں ہو جاتا۔‘

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

1 min ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

6 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

21 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

29 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

42 mins ago