میں6 سالوں سے پاکستان جا کر کرکٹ کھیل رہا ہوں ، میں پاکستان کو ۔۔۔ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آئینہ دکھا دیا ،

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈ کا پاکستان میں کرکٹ سیریز منسوخ ہونےپر افسوس کا اظہار کیا ہے . انکا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 6 سالوں سے پاکستان میں جا کر کھیل رہاہوں ، میں پاکستان کو ایک محفوظ ترین ملک سمجھتاہوں، میرا پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا ہے .

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کی منسوخی پر شعیب اختر نے سخت ردعمل جاری کر دیا . تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کرکٹ کو قتل کر دیا ہے . نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کر نے شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو یاد رکھنے کے لیے درج ذیل نکات:کرائسٹ چرچ حملے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے . پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ مضبوط کھڑارہا ہے . پاکستان نے بدترین کوویڈ حالات میں قطع نظر کر کے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، نیوزی لینڈ کے حکام نے اس دورے پر انتہائی غیر مناسب سلوک کیا . قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی . ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہاکہ میں نے ایک میچ میں ہیڈن کو ایل بی ڈبلیو کیا، ایک جارح مزاج بیٹسمین کی وکٹ حاصل کرنے کا جشن بھی خوب منایا، ساتھ ان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کیا،اس پر آئی سی سی نے مجھ پر جرمانہ بھی کردیا تھا . یاد رہے کہ رواں صدی کی پہلی دہائی میں جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین اور پاکستانی اسپیڈ اسٹار اپنے کیریئر کے عروج پر تھے،دونوں کے درمیان تلخ و شیریں جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا . واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز منسوخ ہو گئی . . تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیںکہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی . پھر خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتایا ہے . پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے مختصر اعلامیہ کے مطابق جمعہ کی صبح نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے . اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کررکھے تھے،ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی، وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی . یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا . قبل ازیں غیر ملکی میڈیا نے بتایاکہ نیوزی لینڈکی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے سبب راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میچ کیلئے اسٹیڈیم آنے سے انکار کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کیا گیا . غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام، پی سی بی نے کئی گھنٹوں تک نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش کیں لیکن نیوزی لینڈ ٹیم کو منانے کی کوششیں ناکام رہیں . یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے 11 ستمبر کو پاکستان آئی تھی،نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی، میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو شیڈول تھے . اس کے علاوہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک شیڈول پانچ ٹی 20 میچز بھی کھیلنے تھے . . .

متعلقہ خبریں