اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے دورے کی اچانک منسوخی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا آپ کو اپنے فیصلے کے اثرات کا اندازہ ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ تمام تر سیکیورٹی کی یقین دہانیوں کے باوجود ایک مذاق یا افواہ پر سیریز ملتوی کرنے کے نیوزی لینڈ بورڈ کے اتنے بڑے فیصلے پر حیران ہوں۔انہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنے فیصلے کے اثرات جانتے ہیں؟واضح رہے کہ نیوزی
لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان ختم کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…