ابھی سردی آنے سے پہلے بارشوں کا ایک سپیل باقی لیکن پھر موسم میں تبدیلی کی وجہ کیا ہے؟ محکمہ موسمیات کا موقف آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث موسم کے پیٹرن میں تبدیلی آئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں ابھی بارشوں کا ایک اور سپیل آنا باقی ہے جس کے بعد سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

اسلام آباد کا موسم بدل رہا ہے، دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق محسوس کیا جارہا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے سردی کے باقاعدہ آغاز میں ابھی ایک اسپیل اور بارشوں کا آنا ہے۔بارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہے جس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ڈرائے اسپیل کے بعد دھند کا سیزن شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باوجود درجہ حرارت میں فوری نمایاں کمی آنے کا امکان نہیں۔ابھی اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے جب کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے جس کے بعد ہوا میں خنکی بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت معتدل رہے گا جب کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

6 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago