کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے وڈھ میں مبینہ گرینڈ آپریشن کے حوالے سے بی این پی+مینگل کے رہنما آغا حسن بلوچ کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔اتوار کو جاری كئے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بی این ایم مینگل کے رہنما سردار اختر مینگل سے الگ الگ مواقع پر اس معاملے کے بارے میں مشاورت کی گئی اور انہیں آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے رضامندی دی۔
زبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سردار مینگل نے اپنی پارٹی کے دو نمائندوں کو اجلاسوں میں شرکت کی تجویز دی تھی ۔یہ نمائندے شرکت کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے اپنے پارٹی سربراہ کی ہدایات کو نظر انداز کیا۔ ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے ان کی وفاداری اور پارٹی رہنما اصولوں پر عمل کرنے پر سوالات اٹھتے ہیں۔
بیان میں سردار مینگل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں کہ ان کی ہدایات پر ان کے نمائندوں نے عمل کیوں نہیں کیا، کیونکہ اس سے ان کی پارٹی پر کنٹرول ختم ہونے کی نشاندہی ہو سکتی ہے۔ بیان میں یقین دہانی کرائی گئی کہ کوئی گرینڈ آپریشن نہیں کیا جائے گا، کیونکہ امن و امان برقرار رکھنا حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی قسم کے اختلافات کے باوجود حکومت سردار اختر مینگل کا بہت احترام کرتی ہے، جو بلوچستان کے ایک بزرگ سیاستدان ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…