پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد وائرل ویڈیو ‘ بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا


پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا ‘ آئی جی پولیس کو فوری تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں کیسکو آپریشن کے دوران شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل حکونے پر حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا ‘
صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ حکومت نے وائرل ویڈیو پر آئی جی پولیس کو تحقیقات کرکے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے ‘
جان اچکزئی کا کہنا تھا کے شہر میں پولیس اہلکار کیجانب سے شہری پر تشدد سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے کا خدشہ ہے اور حکومت کسی بھی صورت کسی ایک اہلکار کی غلطی کیوجہ سے ایسا ہونے نہیں دیگی

Recent Posts

جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ہے ،طلبا کے مطابق یونیورسٹی…

2 hours ago

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

3 hours ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

3 hours ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

3 hours ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

3 hours ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

4 hours ago