مہنگائی کا طوفان شدید تر، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی کا طوفان شدت اختیار کر گیا، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادرک کی قیمت 1290 روپے فی کلو تک جا پہنچی جبکہ لہسن 543 روپے کلو ہوگیا۔
کراچی میں ادرک ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہونے لگی، لہسن 480 اور ٹماٹر 150 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔شہر قائد میں آلو، پیاز، بھنڈی، ترئی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔
کراچی کے بازاروں میں آج سبزیوں کی قیمتوں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ادرک اور لہسن کے ساتھ پیاز بھی مہنگی ہوئی ہے۔ادھر لاہور میں پیاز 100 روپے، ٹماٹر 120 روپے فی کلو ہوگئے، مٹن 2100 روپے فی کلو کا ہوگیا۔
کوئٹہ میں بھی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، ادرک 1100 روپے، لہسن 500 روپے فی کلو ہوگیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اب دھیرے دھیرے دال سبزی سے بھی دور کرتی جارہی ہے۔

Recent Posts

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

13 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

33 mins ago

پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53واں پی این اسٹاف کورس منعقد ہوا۔ آئی…

52 mins ago

زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف…

7 hours ago

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈانے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ردعمل دیتے…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کاپھول نگرکا دورہ، آر ایچ سی کا افتتاح، ٹیکنیکل کالج اور 400ارب کےکسان پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ…

7 hours ago