سیالکوٹ میں خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سیالکوٹ میں خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی اور اغوا کے معاملے پر خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے من گھڑت کہانی بنا کر مقدمہ درج کرایا، خاتون کو کسی نے نہ اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی ثابت ہوئی۔

ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ خاتون کے شوہر نے لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی۔تفتیش کے بعد خاتون نے عدالت میں بھی اعتراف جرم کرلیا اور خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اور نہ اسے اغوا کیا گیا تھا۔ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کے مطابق دونوں میاں بیوی کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو خاتون کا مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago