نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

لندن (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں ،کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے .

انہوں نے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے راولپنڈی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی .

جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی .

مریم نواز کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، نوازشریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے .

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 21 اکتوبر سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، نواز شریف کو نااہل کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے آزادکشمیر کے علاوہ ملک بھرمیں مقیم کشمیری بھی شریک ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں