ہمیں نوجوان نسل کو کتب دینی کی طرف راغب کرنا ہوگا ،عبدالصبور کاکڑ

      

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے شہید باز محمد کا کر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہداء 8 اگست پبلک ڈیجیٹل لائبریری میں 3 روزہ کتب میلہ کا افتتاح

چیف گسٹ سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو عبدالصبور خان کا کڑنے کیا . اس کتب میلے سے ، اسپیشل سیکرٹری کا مرس فاروق خان کا کٹر ، طارق خان نے خطاب کیا .

سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو عبدالصبور خان کا کڑ نے کہا کہ شہید باز محمد کا کٹر فاؤنڈیشن کے سلوگن کے تحت لائبریریاں بناؤ نسلیں بچاؤ اور کتاب دینی مشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی میں تعلیم اور ہنر کے ضرورت بہت بڑھ گئی ہے

مہذب معاشرے کی پہچان اسکی تعلیم ،شعور، کامیاب تر زندگی گزارنے سے معلوم ہوتی ہے ہمیں نوجوان نسل کو کتب دینی کی طرف راغب کرنا ہوگا نو جوان نسل ہی مستقبل کا سرمایہ ہے،

اسپیشل سیکرٹری کا مرس فاروق کا کرنے کہا کے صرف پشتون قوم کی کچھ کی پہچان لباس اور خوراک سے نہیں ہوتی بلکہ ان کے نظریات سوچ بفکر احساسات ،شعور سے پہچانا جاتا ہے نو جوانوں کو کتاب کی طرف تحریر کی طرف علم، بحث تعلیم کی طرف راغب کر ہو گا .

یہ سب ہمارے کلچر کی ایک حصہ ہونا چاہیے اور اُس نے مزید کہا کہ کتاب ہمارے زندگی کا ایک اہم حصہ ہے جو کہ زندگی کی ہر راستے پہ کام آتی ہے . اور شہید باز محمد فاؤنڈیشن کے کاوششوں کو سراہا . شہدا ء 8 آگست پبلک ڈیجیٹل لائبریری میں کتب میلے کا دوسرا دن جاری ہے

اور کتب میلے کا اختتام 25 ستمبر 2023 شام 6 بجے ہوگا . شہید باز محمد فاؤنڈیشن تمام اہل کوئٹہ کو کتب میلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں