اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر قومی کرکٹرز افسردہ ہوگئے۔سیریز منسوخ ہونے پر کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، انور علی، عامر یامین اور دیگر کرکٹرز کا دکھ بھرے ٹوئٹ کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔ سیریز سے لاکھوں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ آنی تھی۔ سیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں،پاکستان زند ہ باد۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک اور قابل فخر قوم ہے۔ سیریز منسوخ
کرنے کا فیصلہ پوری قوم کے لئے افسوسناک ہے۔عامر یامین نے اپنے ٹوئٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ سیریز کا منسوخ ہونا مایوس کن خبر ہے۔انور علی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر دل افسردہ ہے۔یہ اچھا نہیں ہوا، آپ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی۔سیریز ملتوی کرنے کا یکطرفہ فیصلہ درست نہیں.۔ شاداب نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا یوں اچانک دورہ? پاکستان ملتوی کرنا دل دہلا دینے کے برابر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا ہے، پاکستانیوں کو کرکٹ بہت پسند ہے اور ہم نے ملک میں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔‘ شاداب خان نے کہا کہ ’پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) اور پاکستان کا دورہ کرنے والی دیگر ٹیمیں ہماری مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات کا ثبوت ہیں۔‘قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ’ہم ملک میں کرکٹ واپس لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔‘ امام الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا میرا ملک محفوظ ہے، پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے ۔سیریز منسوخ ہونا دل دہلا دینے والی بات ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ یہ سوچ کر میں اور زیادہ افسردہ ہورہا ہوں کہ ہمارے فینز کتنے اپ سیٹ ہوں گے۔حسن علی نے کہا کہ دنیا سے میں یہی کہوں گا کہ ہمارا ملک کرکٹ کے لئے محفوظ ہے۔حسن علی نے کہا کہ فینز سے یہی کہوں گا کہ ہم ان کی افسردگی کو خوشیوں میں بدلیں گے۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا دورہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر منسوخ ہونے پر اپنی مایوسی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کاش میرے پاس اپنی مایوسی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ہوتے۔شاہین شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس نہ صرف دنیا کی بہترین سیکورٹی فورس ہے بلکہ بہت سی غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورے کامیابی سے اور پرامن طریقے سے مکمل کیے ہیں۔ پاکستان کے سیکورٹی ادارے دنیا کے بہترین ادارے ہیں۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…