ایسا پاکستان دیں گے جہاں غربت، جہالت اور بےروزگاری نہیں ہوگی،سراج الحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم قوم کو ایسا پاکستان دیں گے جہاں غربت، جہالت اور بےروزگاری نہیں ہوگی,ایسا پاکستان جہاں ظلم اور ناانصافی نہیں ہوگی,ملک میں سب کے حقوق برابر ہیں .

کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد جاری رہے گی، وہ آئین اور قانون کو ماننے والوں کی عزت اور احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں بلوچستان کے عوام جدوجہد میں ساتھ دیں گے .

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے اثاثے فروخت کرکے ملکی قرضہ ادا کیا جائے . 25 کروڑ عوام کا گھروں میں چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے . آدمی کیسے گیس، بجلی اور پانی کا بل ادا کرے . رشوت، کرپشن اور مفادات کے لیے آئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے . حکمرانوں کے معاہدے سے بجلی کا ایک یونٹ 56 روپے میں ملتا ہے . آج حکومت آئی ایم ایف کا قرضہ عوام کے خون کو نچوڑ کر ادا کرنا چاہتی ہے، سب سے زیادہ غربت، بےروزگاری اور کرپشن بلوچستان میں ہے .

انہوں نے سوال کیا کہ اردگرد کے ممالک میں مہنگائی نہیں، پاکستان میں کیوں مہنگائی ہے؟ حکمرانوں کے کھربوں روپے کے قرضے معاف کرائے گئے . پاکستان کے لوگ لاوارث نہیں ہیں . ہم دیکھتے ہیں کون ہمارے بچوں کو انکے حق سے محروم کرتا ہے . ملک کو جن لوگوں نے لوٹا ہے انکی دولت بینکوں سے نکال کر خزانےمیں جمع کروائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں