کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بنا یا جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن بھی دی پی ڈی ایم نے ایک کام کیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے نیب کے کیسسز ختم کرائے تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن گزشتہ تیس برسوں سے اس ملک میں برسر اقتدار ہے لیکن سوائے اپنے بینک بیلنس عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان میں بجلی پیٹرول سستا ہے لیکن ہمارے ملک میں مہنگا کیوں ہے جب تک حکومت مہنگائی ختم نہیں کریگی ہمارا احتجاج جاری رہے گا بجلی گیس پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے بلوچستان میں سب سے زیادہ مہنگائی بے روزگاری ہے پوری دنیا میں سال میں ایک مرتبہ بجٹ پیش ہوتا ہے پاکستان میں 365دنوں 365بجٹ پیش کیے جاتے ہیں پوری دنیا میں سال میں ایک مرتبہ بجٹ پیش ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف گورنر ہاوس کے قریب دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ عظیم الشان دھرنا دینے پر جماعت اسلامی بلوچستان کو مبارک باد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو س کے اندر الگ دنیا ہے اور باہر الگ دنیا ہے ہمارے گورنر ہاوسسز وائٹ ہاوسسز سے بڑے ہیں 76سال گزرنے کے باوجود ہمارے ملک میں انگریزوں کا نظام موجود ہے کوئٹہ کے بعد سندھ میں دھرنا دیں گے اس سے قبل پشاو ر اور لاہور میں دھرنا دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عام آدمی بجلی ،گیس اور پانی کے بل کیسے ادا کرے ملک میں آٹا اور دالیں ایسے مہنگی ہوئی ہے جیسے یہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوتے چاند سے لائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان گنا پیدا کرنے میں 8بڑا ملک ہے پاکستان گندم پیدا کرنے میں دنیا کا 5بڑا ملک ہے اس کے باوجود ہمارے ملک میںمہنگا ئی نے ایک عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پورے ملک میں نیب کا کوئی کیس نہیں ہے میں عزم کیا ہے کہ غربت چوری اور جہالت کے خلاف لڑتا رہوں گا انہوں نے کہا آئی آیم ایف کے قرضے کسی غریب نے نہیں لیے بلکہ قرضے حکمرانوں نے لیے ہیں جو غریبوں کا خون نچوڑ کر حصول کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ حکمرانوں کے اثاثے بیچ کر پاکستان کے قرضے ختم کیے جائے پوری دنیا میں سال میں ایک بجٹ پیش ہوتا ہے جب کہ ہمارے ہاں سال کے 365دنوں میں 365بجٹ پیش کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کیا سولر کی بجلی ہونے کے باوجود ہمارے ملک میں مہنگی بجلی خریدنے کی کیا ضرورت ہے بلوچستان میں گیس سونا تانبا سب موجود ہے سب سے زیادہ غربت بے روزگاری استحصال بلوچستان میں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران میں بجلی اور پیٹرول سستاہے مہنگائی صرف پاکستان میں کیوہے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن اپنے بجلی کے میٹروں کے حفاظت کیلئے آگے آئے جس غریب کا میٹر اتھارے اس کا ہاتھ کاٹ دے انہوں نے کہا ہمارے ملک میں آٹا ادویات اور ڈرگ مافیا پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مافیا ز ہے انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم شہباز شرف اور آصف علی زرداری میرے پاس آئے کہ ہمارا ساتھ دے لیکن میں نے ان کا ساتھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں بھی ایک جماعت ایسی نہیں تھی جن کے ساتھ میں چلا جاتا انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے ایک کام کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے نیب کیسسز ختم کردے انہوں نے کہا جب تک بجلی گیس پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رہے گا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلام ی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ آج بلوچستان کے عوام نے جماعت اسلامی کی اپیل پر دھرنے میں بھر پور شرکت کر کے مہنگائی کے خلاف جس طرح متحد ہوکر آواز اٹھائی ہے انشا اللہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرکے رہیں گے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی تنگ ہوچکی ہے آج بارڈر پر پابندی لگا کر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے گوادر میں بڑے بڑے ٹرالروں کے ذریعے سمند ر میں مچھلیوں کی نسل کشی جاری ہے جس سے غریب مچھیرے متاثر ہے آئے ہم سب ملکر ان ظالموں کے خلاف آواز اٹھائیں دھرنے سے ڈاکٹر عطا الرحمان مولانا محمد افضل میر ظفر شاہوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…