کیسکو اور پولیس اہلکار مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بجلی چوری کے نام پر واپڈا حکام اور پولیس کے ذریعے مہنگائی بیروزگاری سے پریشان حال عوام پر تشدد اور عزت نفس مجروع کرنے بجلی کاٹنے کے عمل کو ریاست کی ظالمانہ عمل قرار دیتے ہوئے واضع کیا ہے کہ نگران حکومتوں کا کام الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہوتا ہے بدقسمتی سے نگران حکومت نے اپنے تشکیل کے ساتھ بجلی چوری کے نام پر ایک ظالمانہ مہم شروع کرکے ملک بھر میں دانستہ طورپر حالات خراب کرنے کا سامان کردیا، پاکستان میں واپڈا ایک سفید ہاتھی بن چکا ہے جس کی ایما پر شہریوں پر جھوٹے مقدمات کا اندراج اور تشدد روز کا معمول بن چکا ہے واپڈا حکام اور پولیس مل کر بجلی چوری کے نام پر نہتے اور تنگدستی سے پریشان حال عوام پر تشدد کرتے ہیں ان کی عزت نفس مجروع کرتے ہیں جس کی واضع مثال گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف آضلاع میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد ہے جن کے ویڈیوز بھی وائرل ہوگئے ہیں کیسکو اور پولیس کی اس ناروا عمل کے خلاف نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلاہیگی جس کے پہلے مرحلہ میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے جاہینگے بعد ازاں دھرنا اور روڈ بلاک جیسے سحت اقدامات بھی کیئے جاہینگے۔ پارٹی ترجمان نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ 26 سے 28 ستمبر تک اپنے اپنے آضلاع میں عوام کے ساتھ مل کر کیسکو اور حکومت کی اس ناروا عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔ پارٹی ترجمان نے آئی جی پولیس اور کیسکو حکام پہ واضع کیا ہے کہ نہتے شہریوں پر جھوٹے مقدمات کا انداراج روک کر نہتے شہریوں پر تشدد کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

3 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

3 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

3 hours ago