کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بی,ایم,سی کوئٹہ میں لاکھوں روپے کی ادویات اور 3 ارب سے زائد کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا تھا نگراں وزیر صحت بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس بی ایم سی کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ 17 ستمبر کی شب بی ایم سی میڈیکل اسٹور میں آتش زدگی سے لاکھوں کی ادویات اور 3ارب سے زائد مالیت کی ادویات کا ریکارڈ جل گیا تھا ایک عینی شاہد نے بولتا بلوچستان کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کیا آتشزدگی کے دوران ہسپتال انتظامیہ کے بعض ارکان نے دیگر عملے کو ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ یا دیگر حکام کو آتش زدگی کے حوالے سے مطلع
نہ کیا جائے جبکہ 15 روز قبل ایم ایس بی ایم سی نے ایک ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں کیمروں کی خرابی اور تمام ریکارڈ چیک کرنے کا ذکر تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ جس دن سٹور اور ریکارڈ روم کو چیک کرنا تھا اس سے ایک روز قبل اسٹور اور ریکارڈ روم میں اگ لگی تھی یقیناً آتش زدگی میں ہسپتال کے بعض بااثر افسران کا ہاتھ ہے جو لاکھوں روپے کی کرپشن میں بھی ملوث ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے ہسپتال میں آگ لگا کر تمام ریکارڈ قیمتی ریکارڈ ضائع کردیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…