ناراض بلوچ پہاڑوں سے اتر آئیں، ان کیلئے موثر پالیسی مرتب کرانے کیلئے تیار ہیں، علی مردان ڈومکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مکمل طور پر بحالی امن اور حکومت کی رٹ برقرار رکھنے کے لئے تمام سیکورٹی ادارے پوری تندہی سے کام کررہے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عام الیکشن کے لیے سازگار ماحول قائم کیا جائے بلوچستان میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کا مینڈیٹ ہے انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام سیاسی احوال میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران صوبائی حکومت کی ترجیحات ، درپیش مسائل اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت ناراض بلوچوں سے بات چیت اور دیگر امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا ، نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بجٹ کا لگ بھگ پچھہتر فیصد حصہ غیر ترقیاتی امور تنخواہوں ، پینشن اور دیگر اخراجات میں خرچ ہوجاتا ہے جبکہ پچیس فیصد ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کیا جاتا اور اس ان پچیس فیصد میں بھی وسائل کا درست استعمال نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے عوام آج بھی تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ہم تمام ناراض بلوچ رہنماں کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں قومی دھارے میں شامل ہوں ہم ان کے لیے موثر پالیسی مرتب کرانے کے لئے تیار ہیں میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں اسمگلنگ کی موثر روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے بھرپور کارروائی کررہے ہیں جہاں تک اسمگلنگ سے روزگار کو منسوب کیا جاتا ہے تو یہ بات واضح ہے کہ اس میں ایک قلیل تعداد ایسے افراد کی ہے باقی ماندہ بڑے گروپ ہیں جو اسمگلنگ سے ارب پتی بنے ہیں اسمگلنگ کا تدارک ضروری ہے نگران وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری نوکریاں بیچنے کی شکایات زبان عام پر رہی ہیں یہ صورتحال انتہائی غیر سنجیدگی ، خود غرضی اور لالچ پر مبنی رہی ہم نے آتے ہی دھڑا دھڑ بھرتیوں کے عمل کو روک دیا اور تمام انتظامی سیکرٹریزکو شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی لیکن اکثر محکمے اپنی کارروائی مکمل کر چکے تھے ہماری پوری کوشش ہے کہ بے ضابطگی نہ ہو اور حق دار کو اس کا حق ملے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بلا کر صاف و شفاف انتخابات کے لیے انعقاد کے لیے اعتماد میں لیں گے نگران وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہمارے پاس جتنا بھی وقت ہے عوامی خدمات کی فراہمی کے اداروں میں مثبت اصلاحات لانے کی کوشش کریں گے اور آئندہ آنے والی حکومت نے ان اصلاحات کا تسلسل قائم رکھا تو بہتر ہوگا ورنہ وہ خود عوام کو جوابدہ ہوں گے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

37 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

50 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

1 hour ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago