پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا بالآخر گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کی۔
دونوں کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں رازداری کا خاص خیال رکھا گیا اور شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو ہدایت دی گئی کہ جوڑے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق راگھو چڈھا اپنی دلہنیا پرینیتی چوپڑا کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں ‘دی لیلا پیلس’ بارات لیکر گئے۔پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے ‘دی لیلا پیلس’ کا مہنگا ترین ‘مہاراجہ سویٹ’ بھی بُک کرایا گیا تھا جس کا ایک دن کا کرایہ تقریباً بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سمیت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی۔

اس جوڑے کی شادی کی تقریبات گزشتہ کچھ دنوں سے اودے پور میں جاری تھیں، جن میں اُن کی مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ان تمام تقریبات میں مخصوص مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ محفلِ موسیقی میں 90 کی دہائی کے گیت چلائے گئے تھے۔
پرینیتی اور راگھو کی محفلِ موسیقی کا پروگرام دو سے تین گھنٹے کا تھا جس میں سب نے بہت انجوائے کیا اور خوب ڈانس کیا تھا۔واضح رہے کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

Recent Posts

اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی…

1 min ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے…

11 mins ago

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار…

15 mins ago

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیر افضل ہر دوسرے…

21 mins ago

’میرے شوہر بھی پریتی زنٹا کو ڈیٹ کرتے رہے‘ معروف بھارتی اداکارہ سشترا پلائی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریتی زنٹا جہاں اپنی اداکاری کے باعث…

25 mins ago

اضافی نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن…

33 mins ago