ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی شادی کے دن کا انتظار کررہی تھیں۔گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ راگھو چڈھا بھی کریم رنگ کی شیروانی میں دلکش نظر آئے۔
ایک تصویر میں راگھو اپنی دلہن کو پھولوں کی مالا پہنا رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں اُنہیں پرینیتی کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے یہ حسین تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے کی میز پر ہونے والی ہماری ملاقات اور گپ شپ سے ہی ہماری محبت کا معلوم ہوگیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار تھا، آخر کار مسٹر اینڈ مسز بن گئے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے، اب ہمارے ہمیشہ والے رشتے کی شروعات ہورہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے گزشتہ روز ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں پنجابی رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…