اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ اس موقع پر عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے معاون پیش ہوئے جب کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کا خط بھی عدالت میں موصول ہوگیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت ظاہر کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت پیش نہیں کر سکتے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے معاون نے سماعت ملتوی کرنے درخواست دائر کردی، جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتا۔
وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کی دوبارہ ہدایت کی جائے۔ اب اٹک کا معاملہ نہیں اڈیالہ جیل کا معاملہ ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ریاست کی کسٹڈی میں ہیں۔
جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…
کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…