ماورا حسین خالہ بن گئیں، بھانجی کیساتھ تصاویر وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے خالہ بننے کی خوشخبری مداحوں کو سُناتے ہوئے نومولود بھانجی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ماورا حسین نے اپنے مداحوں کو ایک خاص خبر دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے نوزائیدہ بچی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

ان تصاویر میں ماورا حسین اپنی بھانجی کو گود میں اُٹھائے بےحد خوش نظر آرہی ہیں اور اس خوشی کا اظہار اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بھی کیا۔

ماورا حسین نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ چھوٹی سی پیاری ہماری زندگی میں بہت خوشیاں لے کر آئی ہے، ننھی مہربانو ہم تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں’۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں خالہ لکھا اور ساتھ ہی اپنی دوست کو بھی ٹیگ کیا جن کی بیٹی کی ماورا خالہ بنی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے یہ کہا گیا کہ یہ شاید عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ہے۔

کئی صارفین نے تو اس جوڑے کے انسٹاگرام پر جاکر جانچ پڑتال بھی کی کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ماورا حسین کی بڑی بہن عروہ حسین نے سال 2016 میں معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ شادی کی تھی، مداح اس جوڑی کی طرف سے خوشخبری سُننے کے لیے بےتاب ہیں۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago