عام انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ ملکر میدان میں اتریں گے: شافع حسین


گجرات(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر میدان میں اتریں گے۔
اپنے ایک بیان میں چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ن لیگ اور ہم نے کمیٹیاں بنا دی ہیں، ن لیگ کی کمیٹی میں رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جبکہ ق لیگ کی طرف سے کمیٹی میں چودھری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ اور چودھری سرور شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن امید ہے کہ اس بار سندھ سے بھی ق لیگ کی کچھ سیٹیں نکلیں گی۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کی جانب سے یہ بھی بیان آ رہا ہے کہ شاید سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لیں، اگر ن لیگ والے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں بھی کرتے تو ہم اوپن الیکشن کیلئے تیار ہیں، پنجاب میں ہم اپنے 15 سے 20 امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا کہہ دیا ہے، اب الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ہر ایک کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے، ہم تو الیکشن کی اسی طرح ہی تیاری کرتے رہیں گے اور ہر حال میں الیکشن لڑیں گے۔
چودھری شافع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ٹرانسفر پوسٹنگ کے بھی پیسے لئے گئے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو لیگل کروانے کے پیسے لیے گئے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago