نواز شریف وطن واپسی کے بجائے لوٹی دولت قوم کو عطیہ کر دیں،بیرسٹر محمد علی سیف

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں . نواز شریف واپسی کے بجائے لوٹی ہوئی دولت قوم کو عطیہ کر دیں .

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام موروثی سیاست کو رد کر چکے ہیں . نواز شریف کی سیاست اب قصۂ پارینہ بن چکی ہے .

واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس آنے کا اعلان سامنے آیا ہے . اعلان کے بعد سے ان کے تاریخی استقبال کے لیے مسلم لیگ( ن)تیاریوں میں مصروف ہے .

. .

متعلقہ خبریں