افسوس! ہمارے ڈراموں میں پیار کی بجائے تشدد دکھایا جارہاہے : جگن کاظم


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں آج کل پیار کی بجائے تشدد دکھایا جا رہا ہے۔
جگن کاظم نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، اداکارہ نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس! ہمارے ڈراموں میں پیار کے بجائے تشدد دِکھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بھی کہیں نہ کہیں تشدد، لڑائی جھگڑوں کو فروغ مل رہا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے جگن کاظم نے کہا کہ ڈراموں کی وجہ سے اب لوگوں کو تشدد عام سی بات لگتی ہے جبکہ اگر کہیں پیار محبت کو دِکھایا جاتا ہے تو اُس پر لوگ نامناسب ردعمل دیتے ہیں۔
جگن نے شوہر کے ساتھ اپنی تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر لوگوں نے مجھے بہت گالیاں دی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ پیار محبت کو دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
اُنہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچپن میں لڑکوں کی طرح بات کرتی تھیں اور اُن کی خواہش تھی کہ وہ بڑی ہوکر اداکار بنیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی پوچھتا تھا کہ بڑی ہوکر کیا بننا ہے؟ تو میرا جواب ہوتا تھا کہ اداکار بننا ہے اور جب لوگ پوچھتے تھے کہ کونسی اداکارہ بننا ہے تو میں کہتی تھی کہ مجھے امیتابھ بچن بننا ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago