نیوزی لینڈ حکام کے پاس انٹیلی جنس کیلئے آزاد تشخیص کار تھے، سیریز منسوخی پر برطانوی ہائی کمشنر کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن سے منسوب سیکیورٹی الرٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں . ذرائع ہائی کمیشن نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکام کے پاس انٹیلی جنس کیلئے آزاد تشخیص کار تھے، ہائی کمیشن کا اس سے تعلق نہیں ہے .

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم انٹیلی جنس معلومات پر تبصرہ نہیں کرتے . پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہو نے کی خبروں میں کو ئی صداقت نہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ سیریز ملتوی کر نا نیوزی لینڈ کا اپنا فیصلہ تھا اس میں برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں یہ نیوزی لینڈ حکام کا فیصلہ تھا جو آزادانہ طور پر لیا گیا یہ پاکستانی شائقین اور دنیا ئے کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے . . .

متعلقہ خبریں