نیوزی لینڈ حکام کے پاس انٹیلی جنس کیلئے آزاد تشخیص کار تھے، سیریز منسوخی پر برطانوی ہائی کمشنر کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن سے منسوب سیکیورٹی الرٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ذرائع ہائی کمیشن نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکام کے پاس انٹیلی جنس کیلئے آزاد تشخیص کار تھے، ہائی کمیشن کا اس سے تعلق نہیں ہے۔ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم انٹیلی جنس معلومات پر تبصرہ نہیں کرتے۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہو نے کی خبروں میں کو ئی صداقت نہیں۔ سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ سیریز ملتوی کر نا نیوزی لینڈ کا اپنا فیصلہ تھا اس میں برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں یہ نیوزی لینڈ حکام کا فیصلہ تھا جو آزادانہ طور پر لیا گیا یہ پاکستانی شائقین اور دنیا ئے کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے۔

Recent Posts

بلوچستان بھر میں تعمیراتی سامان مزید مہنگا، سیمنٹ کی بوری 15 سو روپے پر پہنچ گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تعمیراتی سامان مزید مہنگا ، سیمنٹ کی…

3 mins ago

سردار اختر مینگل کا سندھ کے قوم پرستوں سے رابطہ، تحریک تحفظ آئین کا حصہ بننے کی تیاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے…

9 mins ago

رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد اسمگلنگ اختیارات میں توسیع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت کا اشیائے ضروریہ اسمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاﺅن جاری، انسداد اسمگلنگ کے لیے…

21 mins ago

بلوچستان کے عوام کو ٹیکس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی، آصف ترین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین (BRA) نور الحق بلوچ کی محدود وسائل میں کارکردگی قابل تحسین ہے، ان…

26 mins ago

حب شہر اور صنعتی ایریا میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور انڈسٹریل ایریا میں امن وامان کی صورتحال گمبھیر ہو گئی نذر…

32 mins ago

موجود ڈاکٹرز کو غیر حاضر قرار دیے جانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز کو غیر حاضر قرار دیے جانے کے بے بنیاد…

38 mins ago