بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے، مشعال ملک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں بھی دو سکھوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہت اچھا بیان دیا ہے۔ بھارت کو عالمی مارکیٹ سمجھ کر ماضی میں خاموشی اختیار کی گئی۔
مشعال ملک نے کہا بھارت کی طرف سے سر عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بھارتی کا بیرون ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک ہے۔ وہ دنیا بھر میں دہشتگردی کا کینسر پھیلارہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا ہمیں ڈرنا نہیں بھارت کو بےنقاب کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کے شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

9 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

12 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

21 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

33 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

40 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

40 mins ago