الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، الیکشن کمیشن کل ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا جس کی فہرست 27 ستمبر کو جاری ہوگی۔
نئی حلقہ بندیوں میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھی جارہی ہیں، الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کر لیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر کام تیزی سے جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد ابتدائی حلقوں کی فہرست جاری ہوگی، جب کہ ان حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر تا 27 اکتوبر دائر ہوسکیں گے جنہیں کمیشن 26 نومبر تک نمٹائے گا اور حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

Recent Posts

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کا رحجان بڑھنے لگا ہے۔…

4 mins ago

حکومت مرضی کے جج اور فیصلے چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور(قدرت روزنامہ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کے فیصلے…

11 mins ago

تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن؛ 47 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف…

17 mins ago

آئینی ترمیم؛ پی ٹی آئی وفد آج پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم پر جاری مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی وفد آج…

27 mins ago

بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا: سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی…

27 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کا…

36 mins ago