تین دہشتگرد گروپ اب بھی افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

دوشنبے (قدرت روزنامہ)پاکستان اور تاجکستان نے تاریخی دستاویزات کو محفوظ بنانے، لائبریریوں کی تعمیر اور مالی ٹیکس چوری کی روک تھام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین دہشتگرد گروپ اب بھی افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہے ہیں،افغان تاریخ میں یہ فیصلہ کن گھڑی ہے، 40سالہ خانہ جنگی ختم ہوسکتی ہے، افغانستان میں خطرات بڑھ بھی سکتے ہیں۔ جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی وزیر اعظم عمران خان

اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے تقریب کو ملاحظہ کیا،ان معاہدوں میں تاریخی دستاویزات کو محفوظ بنانے، لائبریریوں کی تعمیر اور مالی ٹیکس چوری کی روک تھام میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں ان معاہدوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین اور پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دستخط کئیوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری،مشیر تجارت رزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدرامام علی رحمان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر تاجک صدراور انکے ملک کو مبارکباد دیتے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور افغان صورتحال سے متعلق بات چیت ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں 40 سال سے جنگ جاری تھی جس سے افغان عوام متاثر ہوئی،افغانستان میں امن واستحکام نا صرف پاکستان اور تاجکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ پنج شیر میں تاجک اور طالبان کے درمیان معاملے کے پرامن حل کیلئے ثالثی پر بات ہوئی،پنج شیر کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیاجائے۔انوں نے کہاکہ افغان تاریخ میں یہ فیصلہ کن گھڑی ہے، 40سالہ خانہ جنگی ختم ہوسکتی ہے،افغانستان میں خطرات بڑھ بھی سکتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات بھی کی جس میں افغان صورتحال سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

8 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

20 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

32 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

45 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

52 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

1 hour ago