نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر میں ساحل سمندر پہنچ گئے، غروب آفتاب کا نظارہ

گوادر (قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پیر کی شام گوادر میں سن سیٹ ویو پوائنٹ اور ساحل سمندر کا دورہ کیا اور غروب آفتاب کا منظر دیکھا اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کمشنر مکران ڈویڑن سعید احمد عمرانی بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ گوادر معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے عالمی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہے صوبائی حکومت گوادر کی تیز رفتار ترقی کے لئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر سمیت پورے بلوچستان اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کا پہیہ تیز ہوگا اور یہاں عالمی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خوشحال بلوچستان سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے اور اس حقیقت کے پیش نظر موجودہ نگران صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے باہمی تعاون اور اشتراک کے منصوبوں کو فروغ دینے کی سنجیدہ پالیسی اختیار کی ہے جس کے تسلسل سے بلوچستان سے بتدریج پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر طرح کی سیاسی مصلحتوں کے قطع نظر معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کو پوری یکسوئی سے برقرار رکھا جائے اور پوری توجہ متعین اہداف کے حصول پر مرکوز رکھی جائے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago