شہریار آفریدی کو نیویارک جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچنے پر کڑی تفتیش کا سامنا، کئی گھنٹے بعد داخلے کی اجازت ملی

نیویارک (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائرپورٹ پہنچنے پر کڑی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا، پا کستانی قونصلیٹ کی تحریری ضمانت پر کئی گھنٹے بعد داخلے کی اجازت مل گئی۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی اوورسیز پاکستانیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر نیویارک کے جان ایف کنیڈی ائرپورٹ پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام انہیں اپنے ہمراہ لے گئے جہاں ان سے تین گھنٹوں تک سوال و جواب کئے گئے جن سے امریکی حکام مطمئن نہ ہوئے جس پر ذرائع کے مطابق انہیں

ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے کی اجازت دی گئی جسکے بعد سفیر پاکستان اسد مجید خان کی ہدایت پر نیویارک میں متعین پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے ائرپورٹ کیامیگریش حکام سے ملاقات کرکے انہیں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کی ضمانت دیتے ہوئے تحریری درخواست جس پر انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت مل گئی اور وہ اپنے میزبانوں کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کو اپنے دورے سے بے خبر رکھا آن لائن نے ایک میسج کے ذریعے شہریار آفریدی سے رابطہ کی کوشش کی تاہم انہوں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا پاکستانی قونصلیٹ نیویارک کے ہیڈ آف چانسری اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان ملیحہ شاہد نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

8 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

20 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

32 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

45 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

57 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 hour ago