’میرا جسم، میری مرضی‘ کے سلوگن بارے اداکارہ ژالے سرحدی بھی بول پڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ اور ماڈل ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ میرا جسم، میری مرضی کا تعلق لباس سے نہیں ہے، اپنی ماں، بہنوں اور بیویوں کو خودمختار ہونے دیں .

ایک ویب شو میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم طویل عرصے تک خواتین کے حقوق اور برابری کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، عورت مارچ سے میرا کوئی مسئلہ نہیں، میں خود اس مارچ کا حصہ رہی ہوں .

انہوں نے کہا کہ میرا جسم، میری مرضی میں کیا غلط ہے؟ لیکن لوگوں نے اسے غلط سمجھ لیا ہے، اس کا تعلق لباس سے نہیں ہے .

ژالے سرحدی نے کہا کہ میرا جسم میری مرضی کا مطلب ہے کہ آپ میرے جسم کو میری مرضی کے خلاف چھو بھی نہیں سکتے، آپ اپنی ماں، بہنوں اور بیویوں کو خودمختار ہونے دیں .

. .

متعلقہ خبریں