خود محبت کی شادیاں کر لیتے ہیں پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں 2کمسن بچیوں کی حوالگی کے کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ خود محبت کی شادیاں کر لیتے ہیں پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دو کمسن بچیوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل والد نے کہاکہ بچیاں والد کے پاس ہونی چاہئیں کیونکہ ماں رات کو نوکری کرتی ہے،بچیوں کی ماں کے پاس دیکھ بھال کا وقت ہی نہیں ہوتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل صاحب ! اسلام میں ’’بچوں کی پرورش‘‘ کا اصول آپ نے پڑھا ہے یا نہیں؟شریعت کے مطابق بچے ماں کے پاس رہتے ہیں،ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ صرف نماز، روزہ اور حج کافی نہیںِ انسانیت اور اخلاق بھی لازم ہیں،والدین کی آپس کی ناراضگی بچوں کا مستقبل خراب کر دے گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا آپ نے پسند کی شادی کی یا ارینج میرج تھی؟بچوں کے والد نے کہاکہ میری پسند کی شادی تھی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ خود محبت کی شادیاں کر لیتے ہیں پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں،سپریم کورٹ نے والدین کی رضا مندی سے کیس نمٹا دیا۔

عدالت نے دونوں بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ بچیوں کا باپ اتوار کے روز صبح 10سے 5بجے تک بچیوں سے ملاقات کر سکے گا، والد کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی ہو گی ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago