نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں وزیر داخلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا حالاں کہ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، وطن واپس پر نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائےگا۔
نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق پرانے دیے گئے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے گزشتہ بیان کو درست انداز میں پیش نہیں کیا گیا، مجھ سے نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا تو اس کا میں نے جواب دیا جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ کسی بھی ملزم کی وطن واپسی پر ریاست کا اپنا انتظام ہوتا ہے، نواز شریف سابق وزیراعظم ہیں جو کہ وطن واپس آرہے ہیں ان پر عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں اس معاملے سے وزارت داخلہ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا حالاں کہ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ ان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے، وطن واپسی پر نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، ہمیں مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہوگا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago