مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی ٗ مزید انٹرنیشنل کرکٹرز کی نیوزی لینڈ پر کڑی تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ شروع ہونے سے قبل اچانک سیریز ملتوی کرنے کے اعلان پر تنقید کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔پاکستانی اور انٹرنیشنل کرکٹرز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے، مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی۔نیوزی لینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی اظہار مایوسی کیا اور کہا کہ وہ

پاکستانی عوام کے احساسات سمجھ سکتے ہیں۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے کہا کہ دو سال پہلے انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا، ایمانداری کی بات ہے ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا، خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ فینز کی افسردگی خوشیوں میں بدلیں گے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ سیریز منسوخی سے غلط روایت قائم ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے اس فیصلے پر مزید انٹرنیشنل کرکٹرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر اپنے تاثرات درج کیے۔یاد رہےکہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

3 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

12 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

14 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

36 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

50 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago