اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں، نگراں وزیراعظم کے حالیہ انٹرویو کے ایک حصے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔نگران وزیراعظم کے حالیہ انٹرویو پر وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مروجہ انتخابی قوانین کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق حاصل ہے، نگران وزیراعظم کے ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیئے گئے انٹرویو میں ریمارکس کو غلط رپورٹ کیا گیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ نگران وزیراعظم تجویز کر رہے تھے کہ انتخابات میں حصہ لینا ایک حق ہے لیکن جرائم پر سزا قانونی طور پر جائز ہے، یہ امر افسوس ناک ہے کہ انٹرویو کے ایک حصے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، یہ غلط تاثر دیا گیا کہ کسی مخصوص شخص کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت اطلاعات نے نگران وزیراعظم کے انٹرویو کے متن کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ”ہم ذاتی انتقام نہیں لے رہے، نگران وزیراعظم نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ قانون سب سے اہم ہے، چاہے عمران خان ہو یا کوئی اور سیاست دان، ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر قانون سب پر لاگو ہوگا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعظم نے کہا تھا کہ شفاف انتخابات عمران خان یا ان کی پارٹی کے سیکڑوں ارکان کے بغیر ہوسکتے ہیں جو توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ہیں، یہ اس تشدد کا حوالہ ہے جب مئی میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے ہزاروں لوگ جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، سیاسی عمل چلائیں گے، وہ انتخابات میں حصہ لیں گے، پی ٹی آئی اور اس کے رہنما کسی بھی دوسری جماعت کی طرح انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں اور پی ٹی آئی یا پارٹی کے کسی بھی رہنما کے الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری قانون کے سامنے برابر ہے اور قانونی الزامات کا سامنا کرنے والے کسی بھی فرد کے حوالے سے قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، عدلیہ آزاد اور خودمختار ہے اور نگران حکومت کے پاس نہ تو عدالتوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی اختیار ہے نہ ارادہ، کسی قانونی یا عدالتی فیصلے سے متاثرہ شخص کو ریلیف کے لئے اعلی عدالتی فورم سے رجوع کا آئینی حق حاصل ہے۔
نگراں وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے، نگراں حکومت انتخابات کے انعقاد کے لئے آئینی اور قانونی ڈھانچے کی حمایت کرے گی، نگران حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور آزاد عدلیہ کے تمام احکامات اور ہدایات پر مکمل عمل درآمد ہو۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…