کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے طارق بلوچ صدر بی پی ایل اے کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں پرفیسر امجد حسین پروفیسر اقبال سمالانی پروفیسر فاروق کبدانی شامل تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جدید سائنسی اور تحقیقی مضامین پڑھانے کی ضرورت جبکہ شنید میں آیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کوئٹہ میں بی ایس کی کلاسز ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کے باعث طلبا سراپا احتجاج ہیں اس قسم کے تعلیم دشمن غیرمنطقی فیصلوں کی اجازت نہیں دینگے چیف سیکریٹری بلوچستان کو چاہیے کہ اس قسم کے اقدامات کی روک تھام کریں ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ پروفیسرز معاشرہ میں پالیسی سازی کا کردار ادا کرتے ہوئے جدید اور خوشحال سماج کی تشکیل کرتے ہیں اس حوالے سے ہمیں پروفیسرز کے تعاون و معاونت کی ہر قدم پر ضرورت ہوتی ہے امید ہے وہ اپنی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان میں تعلیمی صورتحال کو بہتر کرنے کالجز اور اسکولوں کی حالت کو بہتر بنانے اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گئے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…