بلوچستان میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے سو روزہ ایکشن پلان بہتر نتائج کا حامل ثابت ہوگا، علی مردان ڈومکی

گوادر(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی تعلیم اور جدید ہنر مندی کی تربیت سے وابستہ ہے صوبے میں تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سو روزہ ایکشن پلان قلیل مدت میں بہتر نتائج کا حامل ثابت ہوگا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جی ڈی اے اسکول گوادر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا .

نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے اسکول کی مختلف کلاس رومز میں جاکر درس و تدریس کا جائزہ لیا اور اسکول میں دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے نے جی ڈی اے اسکول کے پرائمری سیکشن کے نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر چیف انجینئر حاجی سید محمد نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفگ دی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جی ڈی اسکول میں تعلیم و تدریس کے مجموعی ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسکول میں یادگاری پودا بھی لگایا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے .

. .

متعلقہ خبریں