بلوچستان میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے سو روزہ ایکشن پلان بہتر نتائج کا حامل ثابت ہوگا، علی مردان ڈومکی

گوادر(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی تعلیم اور جدید ہنر مندی کی تربیت سے وابستہ ہے صوبے میں تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سو روزہ ایکشن پلان قلیل مدت میں بہتر نتائج کا حامل ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جی ڈی اے اسکول گوادر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے اسکول کی مختلف کلاس رومز میں جاکر درس و تدریس کا جائزہ لیا اور اسکول میں دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے نے جی ڈی اے اسکول کے پرائمری سیکشن کے نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر چیف انجینئر حاجی سید محمد نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفگ دی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جی ڈی اسکول میں تعلیم و تدریس کے مجموعی ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسکول میں یادگاری پودا بھی لگایا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago