گوادر (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے منگل کو ادارہ ترقیات گوادر میں قائم انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، او پی ڈی اور لیبارٹری شامل سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائے نگران وزیر اعلیٰ کو انڈس ہسپتال کے ایچ او سی برگیڈیئر ڈاکٹر آفتاب نے ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی . اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ عبدالباسط، ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی ،ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی ،اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم ،سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے ،نگران وزیر اعلیٰ نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتال میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین اور معیاری سہولتوں کو یقینی بنانا ہے .
حکومت کی جانب سے صحت عامہ کی سہولتوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں عام آدمی کا اعتماد بڑھا ہے . نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انڈس اسپتال میں بچوں کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی افتتاح کیا .
. .